ملک کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں انتخابی دنگل کا آج باقاعدہ اعلان کردیا گیا ۔ان ریاستوں میں چار فروری سے آٹھ مارچ تک مرحلہ وار اسمبلی انتخابات منعقد کرائے
جائیں گے ، جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔انتخابی نوٹیفکیشن کے مطابق اتر پردیش میں سات مراحل، منی پور میں دو مراحل
اور اتراکھنڈ، پنجاب نیز گوا میں ایک ایک مرحلہ میں انتخابات انجام دیئے
جائیں گے۔